• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 42430

    عنوان: ماں اگر بہت غصہ ہو تو كیا كریں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میری ماں بہت غصے والی ہیں ، وہ چھٹوٹی چھوٹی بات پہ ڈانٹتی ہیں اور گالی دیتی ہیں ، حالانکہ گھر کا کام بھی سارا لیتی ہیں، کبھی جب وہ مجھے ڈانٹتی ہیں تو میں انکو غصّے میں جواب دیتی ہوں .آپ مجھے اس کا کفّارہ بتائیں اور اس کا حل بھی؟

    جواب نمبر: 42430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2051-1687/B=1/1434 والدہ محترمہ کا مرتبہ اور درجہ بہت بڑا ہے، وہ جس قدر بھی آپ کو ڈانٹیں آپ خاموشی سے سن لیا کریں، کہیں غصہ میںآ کر انھیں کسی بات کا جواب نہ دیں، اسی میںآ پ کے لیے بھلائی ہے۔ جو کچھ آپ نے غصہ میں اس سے پہلے انھیں جواب دیا ہے، والدہ محترمہ سے اس کی معافی چاہ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند