• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 42282

    عنوان: غصے كا علاج

    سوال: عرض یہ ہے کہ میرا بھائی یونیورسٹی میں پڑھتا ہے اس کو غصہ بہت آتا ہے اگر اس کو نصیحت کرو تو بھی غصہ آتا ہے ابھی ہم نے علاج شروع کیا ہے ایک ڈاکٹر سے.اگر اس کے لئے کوئی وظیفہ ہو تو بتا دیجئے.آپ کی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 42282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1765-1185/H=11/1433 تعوذ وتسمیہ یعنی اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم، بسم اللہ الرحمن الرحیم اکیس اکیس مرتبہ اول وآخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ پانی اس کو پلایا کریں، روزانہ کسی وقت یہ عمل کرلیا کریں، گھر میں جو بھی کرسکے کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند