متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 41403
جواب نمبر: 4140328-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1797-1390/B=11/1433 تراویح میں پانچواں ترویحہ ختم ہونے کے بعد دعا مانگنے کی گنجائش ہے، اسے بدعت کہنا درست نہیں، البتہ امام کو چاہیے کہ وہ بہت مختصر دعا مانگے اور آہستہ دعا مانگے یہی افضل ہے۔ فرض نمازوں کے بعد بھی آہستہ دعا مانگنا افضل ہے، خیر الدعاء الخفيّ (حدیث)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
نظر اتارنے کے
لیے سورہ ق کی آخری آیت پڑھ کر لال مرچ سے سات بار جھاڑ کر جلانا کیسا ہے؟ ایک
عالمہ بہن نے بتایا کہ یہ عمل گورینی کے مدرسہ کے بزرگوں سے ثابت ہے؟ بہت سے
دیوبندی عقائد والے اس عمل کو صحیح بتاتے ہیں۔ برائے مہربانی دلیل کے ساتھ تفصیل
سے سمجھائیں تاکہ دوسروں کو بھی مسئلہ سمجھایا جاسکے؟
میں جاننا چاہتاہوں کہ مولانا محمد ابرہیم صاحب دہلوی کی کتاب طب روحانی قابل اعتبا ر ہے یا نہیں؟
کوئی دعا بتائیں یا مشورہ دیں جس سے مجھے کہیں اچھی ملازمت مل جائے۔
2060 مناظرمیں اکیس سالہ ایک لڑکی ہوں، میں ایک صالح، متقی اور داعی شوہر چاہتی ہوں جس کے گھر والے بھی دینی احکام پر عمل کرتے ہوں۔ میرے لیے بہت سے رشتے آئے مگر مجھے ایک بھی رشتہ پسند نہیں آیا اس کی وجہ سے میری ماں مجھ سے خفا ہیں ۔ آں جنا ب سے درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کریں اور ایک اچھے شوہر کے لیے کوئی دعا یا کوئی وظیفہ بتائیں۔
3298 مناظر