• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 40141

    عنوان: استخارے میں خواب كا آنا ضروری نہیں قلب كا میلان كافی ہے۔

    سوال: میرا سوال ہے کہ میں نے شادی کے لئے استخارہ کیا تین چار دن تک استخارہ کر نے پر بھی مجھے کچھ نظر نہیں آیا اور کچھ سمجھ نہیں آیا لیکن تین چار دن میں دو تین دن مجھے احتلام ہوگیا، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہاہے ، آپ کی مدد کی طلب گار ہوں۔

    جواب نمبر: 40141

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1151-1151/M=8/1433 استخارہ کے بعد خواب میں کسی چیز کا نظر آنا ضروری نہیں، اس کا حاصل تو فقط دل کا رجحان اور قلب کا میلان ہے، اگر کسی بات پر اب تک انشراح نہیں ہوا ہے تو مزید کچھ دن اور استخارہ کرلیں، اور اگر آپ کو کچھ سمجھ میں نہیں آتا تو اپنے والدین اور گھروالوں کے مشورے سے کام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند