• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 39951

    عنوان: جوانی کی غلطیاں

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں نے حج اور عمرہ کر کے توبہ کر لیا ہے، لیکن میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ(۱) کسی لڑکی کے ساتھ بوسہ لینا کرنا اور بغیر دخول کے خارج ہونا کس فہرست میں آتاہے۔ (۲) کیا بیوی کے ساتھ فون پر جنسی باتیں کی جا سکتی ہیں؟ (۳) بچپن میں مشت زنی کی تھی کیا وو معاف ہوگئی ہے یا نہیں؟(۴) ایک بس کنڈیکٹر کا میرے اوپر پندرہ روپیے باقی ہیں، میں اس کنڈیکٹر کو نہیں جانتا، میں اس روپیہ کو کیسے واپس کرسکتا ہوں تاکہ میرے گلے سییہ بوجھ اتر جائے ؟ (۵) کیا سیکسی کہا نیا ن پڑھنا گناہ ہے ؟

    جواب نمبر: 39951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1108-1108/M=8/1433 (۱) سچی پکی توبہ کے بعد گناہ معاف ہوجاتا ہے، اور ناجائز بوسہ وغیرہ، حرام اور گناہ کبیرہ ہے۔ (۲) کرسکتے ہیں۔ (۳) سچی توبہ کرلی ہے تو گناہ معاف ہوگیا۔ (۴) گلو خلاصی کی نیت سے وہ پندرہ روپے کسی فقیر کو صدقہ کردیں۔ (۵) جی ہاں گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند