• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 39912

    عنوان: کھانا پینا اثر نہ کرے تو ضروری نہیں کہ ایسا جادو کی وجہ سے ہورہا ہے؛ بلکہ اس کے دوسرے اسباب طبعی بھی ہوسکتے ہیں

    سوال: میری عمر اس وقت ۲۱ سال ہے، میں انتہائی کمزور ہوں جب کہ میں نارمل تھی حالا نکہ میں اپنے بچپن میں کافی صحت مند تھی، پر پچھلے ۹ سال سے کمزور ہوتی جا رہی ہوں، حضرت مجھے ایک عالم نے بتایا کہ اگر ایک جوان آدمی پر کھانا پینا اثر نہ کرے تو جادو کا اثر لگاتا ہے ، آپ میری مدد کریں۔ مجھے جادو سے نجات پانے کے لئے کوئی وظیفہ بتائیں ، اور اگر یہ جادو نہیں ہے تو کیا وجہ ہے کہ میں اتنی کمزور ہوں؟

    جواب نمبر: 39912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1182-859/D=8/1433 کھانا پینا اثر نہ کرے تو ضروری نہیں کہ ایسا جادو کی وجہ سے ہورہا ہے؛ بلکہ اس کے دوسرے اسباب طبعی بھی ہوسکتے ہیں جس کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ (۱) البتہ حفاظت کے لیے سوتے وقت سورہٴ فاتحہ تین بار، سورہٴ فلق تین بار، سورہٴ ناس تین بار، آیت الکرسی تین بار، اول اوآخر درود شریف تین تین بار ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیرلیں۔ (۲) أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہِ وَعِقَابِہِ وَشَرِّ عِبَادِہِ وَمِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِینِ وَأَنْ یَحْضُرُونَ صبح شام گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں، اس خیال کو اپنے ذہن سے نکال دیں کہ سحر ہی ہوا ہے، حکیم ڈاکٹر کا علاج کریں، پھر بھی کچھ پریشانی رہے تو دوبارہ لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند