• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 39245

    عنوان: والدہ کو شہوت کی نظر سے دیکھا

    سوال: زید پہلے گناہوں میں ڈوبا وا تھا۔ اللہ تعالیٰ سے بہت دور تھا ۔ گندی فلمیں دیکھتا تھا۔ ایک دن زید نے گندی فلم دیکھی اس کے بعد اس کو اپنی سگی مان کے بارے میں غلط خیالات آِئے اور اس نے اپنی مان کو شہوت کی نظر سے دیکھا لیکن ماں کو کبھی شہوت سے ہاتھ بھی نہیں لگایا، زید ایک ڈیڑ ھ سال سے گناہوں سے پکی توبہ کر چکا ہے ، لیکن والدہ کے بارے میں اب کیا مسئلہ ہے ؟ زید کو اب کیا کرنا ہو گا تفصیل سے بتائیں ؟ کوشش کریں، یہ مسئلہ شائع نہ ہو۔

    جواب نمبر: 39245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1180-991/B=6/1433 ماں کو جو صرف شہوت کی نگاہ سے دیکھا ہے اس سے توبہ واستغفار کرلینا کافی ہے، اس طرح کا گناہ محض نیک کام کرنے سے بھی معاف ہوجاتا ہے ”اِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْہِبْنَ السَّیِّئَاتِ“ (القرآن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند