• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 39193

    عنوان: چہرے پر جھائیاں

    سوال: میرے چہرے پر آٹھ سال سے چھائیاں ہیں، کافی علاج کروانے کے باوجود ٹھیک نہیں ہوئیں، لوگ کہتے ہیں کہ تمہیں نظر لگی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ مجھے کوئی ذکر بتا دیں اور میرے لیے دعا بھی کریں میں آپ کا بڑا شکر گزار ہوں گا۔

    جواب نمبر: 39193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1191-188/B=6/1433 حضرت شیخ زکریا رحمہ اللہ کی لکھی ہوئی ”منزل“ کتاب کو پڑھ کر بانی پر دم کریں اور چالیس روز تک اسے ایک ایک گھونٹ پی لیا کریں، اور شروع میں سات روز تک اپنے گھر کے اندر چاروں کونوں میں سورج غروب ہوتے ہی فوراً یہ پانی چھڑک دیں۔ اور ہرنماز کے بعد قل أعوذ برب الفلق اور قل أعوذ برب الناس پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔ برائے علاج، شربت عناب، عرق منڈی، ملاکر کسی وقت خالی پیٹ پی لیا کریں، ۳-۴ ماہ تک پئیں اور ”سفوف غازہٴ حسن“ ہمدرد دواخانہ کا ایک چٹکی لے کر ہتھیلی پر رکھ کر دو تین قطرے پانی ملاکر پھینٹ لیں وہ مرہم کی طرح ہوجائے گا اسے رات کو سوتے وقت چہرے پر لگایا کریں۔ ان شاء اللہ یہ جھائیں دور ہوجائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند