• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 38969

    عنوان: کوئی علاج تجویز کریں۔

    سوال: میرے عزیز کے بچے اپنی ماں کا دودھ نہیں پیتے، بہت علاج کروایا ، دم وغیرہ بھی کروایا مگر کوئی فرق نہیں ہوا ، پہلے لڑکے نے بھی دودھ نہیں پیااور دوسری بچی بھی نہیں پتی ہے جس کی وجہ سے دونو ں کمزور ہے ، کوئی علاج تجویز کریں۔

    جواب نمبر: 38969

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 864-864/M=6/1433 کمزوری دور کرنے اور طاقت پیدا کرنے کے لیے کوئی ”سیرپ“ کسی اچھے ڈاکٹر یا حکیم کے مشورے سے استعمال کرائیں، بچی ماں کا دودھ نہیں پتی تو باہر کا دودھ جو سب سے مفید ہو اسے پلائیں، یہ آیت بھی پڑھ کر دم کردیا کریں، فَرَدَدْنَاہُ اِلَی اُمِّہ کَیْ تَقَرَّ عَیْنُہَا وَلا تَحْزَنْ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند