• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 38114

    عنوان: اگر کوئی آدمی جان کر قادیانی ہو جائے اور توبہ کركے مسلمان ہوجائے ، پھر اسی طرح قادیانی ہو جائے وہ بھی جان کر اور پھر سے توبہ کرنا چاہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ اگر کوئی آدمی جان کر قادیانی ہو جائے اور توبہ کركے مسلمان ہوجائے ، پھر اسی طرح قادیانی ہو جائے وہ بھی جان کر اور پھر سے توبہ کرنا چاہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا اس کی توبہ قبول کر لینی چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 38114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 649-102/B=5/1433 اگر کوئی مسلمان قصدا معاذ اللہ قادیانی ہوگیا یعنی مرتد ہوگیا اور دین سے مرتد ہونے والا قصدا ہی مرتد ہوتا ہے، پھر بعد میں اسے قادیانیوں کا گمراہ ہونا اور غیرمسلم ہونا معلوم ہوا۔ اور اپنے مرتد ہونے پر پشیمان ہوا۔ اور پھر سچی پکی توبہ کرکے مسلمان ہوگیا، اور حقیقت میں اسلام قبول کیا تو اسکا اسلام معتبر مانا جائے گا۔ اسی طرح پھر قادیانی ہوگیا اور بعد میں سچی پکی توبہ کرکے پھر مسلمان ہوگیا، مسلمان لوگ اسے آزما بھی لیں کہ واقعی وہ مسلمان ہوا ہے یا اسی طرح گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا رہتا ہے، کچھ شرائط و پابندیاں لگاکر اسے آزمایا جائے اگر وہ واقعی اپنے مرتد ہونے پر شرمند ہوکر اب سچی پکی خالص توبہ کرکے مسلمان ہوا ہے تو اس کا دوبارہ اسلام لانا بھی معتبر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند