• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 37489

    عنوان: میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ حفاظتی حصار کیا پڑھ کے باندھا جاتا ہے؟

    سوال: مفتی صاحب میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ حفاظتی حصار کیا پڑھ کے باندھا جاتا ہے؟ نیز کیا یہ شرع کے مطابق ہے؟

    جواب نمبر: 37489

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 413-355/B=4/1433 حفاظتی حصار بہت سے ہیں جو عملیات کرنے والے عامل بتاتے ہیں، اگر وہ کلمات شرکیہ سے پاک وصاف ہوں اور اسلامی عقائد کے خلاف نہ ہوں تو ان کی گنجائش ہے، میں آپ کو سحر آسیب سے حفاظت کی ایک دعا لکھ رہا ہوں، یہ بالکل شرعی چیز ہے اور حدیث سے ثابت ہے۔ مشکاة: ۲۱۸ پر حضرت کعب احبار سے منقول ہے، وہ دعا یہ ہے: أَعُوذُ بِوَجْہِ اللَّہِ الْعَظِیمِ، الَّذِی لَیْسَ شَیْء ٌ أَعْظَمَ مِنْہُ، وَبِکَلِمَاتِ اللَّہِ التَّامَّاتِ، الَّتِی لاَ یُجَاوِزُہُنَّ بَرٌّ وَلاَ فَاجِرٌ، وَبِأَسْمَاء ِ اللَّہِ الْحُسْنَی کُلِّہَا, مَا عَلِمْتُ مِنْہَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند