• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 36963

    عنوان: كرتب یا جن كا اثر

    سوال: میرے بھتیجے اور بھتیجی کو کرنی یا جن کا اثر ہے، یہاں پر ہر جگہ علاج کراچکے ، کوئی فائدہ نہیں ہوا ، اگر اس کا علاج مدرسہ میں ہوتو اطلاع فرمائیں یاکوئی رابطہ نمبر دیں تاکہ ہم ان سے رابطہ کرسکیں۔ اور گذارش ہے کہ اس بارے میں کوئی صلاح دیں۔

    جواب نمبر: 36963

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 439=241-3/1433 (۱) کسی عامل اور اس کا رابطہ نمبر بتلانے سے معذور ی ہے۔ (۲) گھر میں پوری سورہٴ البقرہ روزانہ پڑھنے کا اہتمام کریں، گھر کے سب افراد خانہ ہرنماز کے بعد چاروں قل ایک ایک دفعہ آیت الکرسی اور اول وآخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھا کریں اور یہی عمل رات کو سونے سے قبل کیا کریں اور باوضو سونے کا اہتمام رکھیں، بھتیجہ اور بھتیجی کو بھی یہ عمل بتلادیں، اگر یہ دونوں چھوٹے بچے ہوں تو گھر کے بالغین پڑھ کر ان پر دم کردیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند