• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 36626

    عنوان: میرے گھر والے شدید پریشانی میں هیں

    سوال: میں کئی سالوں سے بہت پریشانی میں مبتلا ہوں۔ میرے دو رشتہ دار ہماری خاندانی عزت کے خلاف ہیں اور ایسے طریقے استعمال کررہے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں اور میرے گھروالے شدید پریشانی میں ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ یا تو انہوں نے سحر کردیا ہے یا کچھ اور ، چونکہ کوئی ان کو ان کی خراب نیت کے وجہ سے روکنے کے لیے سامنے نہیں آرہا ہے۔ ہر کوئی ان کے خلاف ہے مگر ان کو روک نہیں سکتا۔ کوئی دعا بتائیں تاکہ میں مجھے اس سے نجات مل جائے اور میرے خاندان کی عزت بچ جائے۔ نیز دعاکریں کہ اللہ تعالی ان کو اسلام پر چلنے کی ہدایت دے اوراگر نہ چلے تو اللہ ان کو ہلاک کردے۔ براہ کرم، میری مدد کریں۔

    جواب نمبر: 36626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 323=126-3/1433 آپ روزانہ نہار منھ ۴۱/ مرتبہ سورہٴ فاتحہ پڑھ کر پانی یا کسی اور چیز پر دم کرکے اس کو پی یا کھالیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند