• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 35826

    عنوان: استخارہ كیا ہے؟

    سوال: مفتی صاحب استخارہ کیا ہے اور اس کی حقیقت کیا ہے؟ کیا اس کے نتائج خواب میں بھی نظر آتے ہیں، جیسا کہ عام طور پر لوگوں میں مشہور ہے کہ اکر خواب اچھا دیکھا تو صحیح ہے اور اگر خواب برا دیکھا تو صحیح نہیں ہے، پوچھنا یہ ہے کہ ایک شخص اپنی شادی کے لیے کیسے استخارہ کرے اور وہ کیسے اس نتیجے پر پہنچے کہ کیا صحیح اور کیا غلط؟

    جواب نمبر: 35826

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 46=63-1/1433 استخارہ کا معنی اپنے معاملہ میں اللہ تعالیٰ سے خیر اور بھلائی کی دعا کرے، اور اس کا طریقہ پیغمبر علیہ السلام نے یہ بتلایا ہے کہ دو رکعت نفل نماز پڑھی جائے اس کے بعد پوری توجہ کے ساتھ یہ دعا پڑھے اللہم إني أستخیرک بعلمک إلی آخر (*) پھر اللہ سے دعا کرے، پھر اپنے دلی رجحان کو دیکھے جس جانب دل مائل ہو ان شاء اللہ اس میں خیر ہوگی، بہتر ہے کہ استخارہ سات دن تک کیا جائے اور اگر سات دن میں بھی کسی ایک جانب رجحان نہ ہو تو مسلسل استخارہ کرتا رہے۔ ---------------------- (*) پوری دعا بہشتی زیور میں دیکھ لیں


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند