• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 34862

    عنوان: خواب دیکھا کہ میں اپنے کزن (رشتہ میں بھائی ) کے ساتھ ہوں جو کبھی وہ میرا تعارف اپنی بیوی کی حیثیت سے کراتاہے

    سوال: میری خالہ کے بیٹے نے کم از کم چار پانچ مرتبہ پیام نکاح دیا ، مجھے معلوم نہیں کہ ہمیشہ کیا غلط ہوتاہے کہ ہم رشتہ کی بات کرتے ہیں تو اس کی یا اس کے گھروالوں کی طرف سے کوئی مسئلہ پیدا ہوجاتاہے۔ در اصل واقعہ یہ ہوا کہ ایک سال قبل آخری مرتبہ میرے گھر میری خالہ آئیں اور کہا کہ میرا بیٹا تم سے شادی کرنا چاہتاہے، مگر بدقسمتی سے چار دن کے وہ دوبارہ آئیں اور کہا کہ میرا بیٹا تم سے شادی نہیں کرے گا۔ مفتی صاحب ! میں جانتی ہوں کہ آپ کو میری یہ کہانی ڈرامائی لگے گی۔ مگر میں یہ کہوں گی کہ میں دعا پڑھتی ہوں جو” عباد الرحمن “ میں ہے: ” ربنا ہب لنا من ازواجنا “۔ یہ سب ہونے کے بعد میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے کزن (رشتہ میں بھائی ) کے ساتھ ہوں جو کبھی وہ میرا تعارف اپنی بیوی کی حیثیت سے کراتاہے۔ایک مرتبہ میں نے خواب دیکھا کہ اچھے موسم میں ان کے ساتھ چل رہی ہوں اور میں آسمان کی طرف دیکھ رہی ہوں، صبح کا وقت معلوم ہورہا تھا اور ان کے ساتھ چلنے میں کافی اطمینا محسوس ہورہا تھا۔ معاملہ ختم ہوگیا ہے ۔ براہ کرم، ان خوابوں کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 34862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1616=1138-11/1432 آپ مذکورہ بالا آیت یعنی ”رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا“ الخ کے ساتھ ساتھ عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھ لیا کریں۔ اللہ نے چاہا تو آپ کی شادی آپ کی پسند کے مطابق ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند