• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 3451

    عنوان:

    جادو کوختم کرنے کے لیے کسی عامل کے پاس جانا ضروری ہے یا خود بھی قرآن کریم کی آیت سے کرسکتے ہیں؟ کچھ عامل کہتے ہیں کہ میرے پاس جن ہے اور میں پتہ لگاسکتاہوں کہ کس کو کیا بیماری ہے! اگر میں یہ علم حاصل کرنا چاہوں تو کیا کرنا ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3451

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 284/ ج= 270/ ج

    اگر اس شخص کو اپنی دعا پر اعتماد حاصل ہے تو یہ اعلیٰ مقام ہے اور بہتر ہے ورنہ وہ کیس دین دار باشرع عامل سے بھی علاج کراسکتا ہے، نیز جنات کا وجود قرآن و احادیث سے ثابت ہے اس کا علاج بھی ہے۔ لیکن عملیات تسخیر وغیرہ سے پرہیز کیا جائے، جو اعمالِ صالحہ احادیث سے ثابت ہیں، ان کو اختیا رکرنے میں خطرہ نہیں۔ اور یہ باعثِ خیرو برکت ہے اور موجب اجر و ثواب بھی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند