عنوان: کیا اولیا ء اللہ کے وسیلے سے دعا نگنا جائز ہے؟میرے بھائی کی زبان میں کینسر ہے ، منہ کی سرجری کرائی گئی تھی ، مگر ڈاکٹر کہتے ہیں کہ دوبار ہ سرجری کی ضرورت ہے جو ایک بڑا پیچیدہ مسئلہ ہے۔ براہ کرم، میرے بھائی کے لیے دعا کریں، نیز کوئی دعا بتائیں۔
سوال: (۱) کیا اولیا ء اللہ کے وسیلے سے دعا نگنا جائز ہے؟میرے بھائی کی زبان میں کینسر ہے ، منہ کی سرجری کرائی گئی تھی ، مگر ڈاکٹر کہتے ہیں کہ دوبار ہ سرجری کی ضرورت ہے جو ایک بڑا پیچیدہ مسئلہ ہے۔ براہ کرم، میرے بھائی کے لیے دعا کریں، نیز کوئی دعا بتائیں۔
جواب نمبر: 3332931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1149=719-8/1432
انبیاء علیہم السلام یا اللہ تعالیٰ کے نیز بندوں کے وسیلے سے دعاء مانگنا جائز ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے بھائی کو صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے۔ آپ اپنے بھائی کے نام کا عدد نکال کر اتنی مرتبہ روزانہ یَا سَلامُ پڑھ لیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند