• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 33210

    عنوان: میری پڑھائی میں برکت کیسے ہوگی، کیا کوئی ایسا عمل یا دعا ہے جس کے پڑھنے پر میں میری پڑھائی میں برکت ہو؟

    سوال: میری پڑھائی میں برکت کیسے ہوگی، کیا کوئی ایسا عمل یا دعا ہے جس کے پڑھنے پر میں میری پڑھائی میں برکت ہو؟

    جواب نمبر: 33210

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1311=793-8/1432 نماز پنج گانہ باجماعت کی پابندی کریں، کبھی جماعت چھوٹ جائے یا نماز قضا ہوجائے فوراً توبہ استغفار کے ساتھ ادا کرنے کی فکر کریں۔ گناہوں سے اجتناب رکھیں بالخصوص بدنگاہی فحش عریاں تصاویر کے دیکھنے سے۔ ایک سچے باایمان پابند شریعت مسلمان کی حیثیت سے زندگی گذارنے کا عہد کریں، تحصیل علم کی غرض پاکیزہ بنائیں نیت درست کریں، حلال ذریعہ آمدنی کا ارادہ رکھیں۔ اور یہ دعا نماز کے بعد پڑھ لیا کریں: رَبِّ زِدْنِيْ عِلمًا رَبِّ انْفَعْنِیْ بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَعَلِّمْنَیْ مَا یَنْفَعُنِیْ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند