• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 32875

    عنوان: میری ایک سہیلی کاخیال ہے کہ اس پر کسی نے جادو کردیا ہے۔ کچھ خواب دیکھتی ہے اور کبھی کبھار وہ محسوس کرتی ہے کہ وہ کسی کو قتل کررہی ہے۔ طبی طورپر وہ ٹھیک ہے، لیکن وہ بہت جلدی ٹھک جاتی ہے، وہ جاپان میں رہتی ہے، اس کے تین بچے ہیں، اس کے شوہر نے کسی سے رابطہ کیا، انہوں نے یہ کچھ آیت کریمہ پڑھنے کے لئے دی ۔ اس شخص کا کہناہے کہ اس کے پاس موٴکل ہے جو یہ سب باتیں بتا تاہے ۔ اس لئے میری سہیلی کو یہ فکر ہے کہ موٴکل سے(جو جنات کی ایک قسم ہے) پوچھنا جائز ہے یا نہیں؟کیا وہ ان باتوں پر عمل کرسکتی ہے؟وہ پابندی سے نماز پڑھتی ہے، روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کرتی ہے، الحمد للہ۔ براہ کرم، موٴکل کے حقائق کے بارے میں بتائیں۔

    سوال: میری ایک سہیلی کاخیال ہے کہ اس پر کسی نے جادو کردیا ہے۔ کچھ خواب دیکھتی ہے اور کبھی کبھار وہ محسوس کرتی ہے کہ وہ کسی کو قتل کررہی ہے۔ طبی طورپر وہ ٹھیک ہے، لیکن وہ بہت جلدی ٹھک جاتی ہے، وہ جاپان میں رہتی ہے، اس کے تین بچے ہیں، اس کے شوہر نے کسی سے رابطہ کیا، انہوں نے یہ کچھ آیت کریمہ پڑھنے کے لئے دی ۔ اس شخص کا کہناہے کہ اس کے پاس موٴکل ہے جو یہ سب باتیں بتا تاہے ۔ اس لئے میری سہیلی کو یہ فکر ہے کہ موٴکل سے(جو جنات کی ایک قسم ہے) پوچھنا جائز ہے یا نہیں؟کیا وہ ان باتوں پر عمل کرسکتی ہے؟وہ پابندی سے نماز پڑھتی ہے، روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کرتی ہے، الحمد للہ۔ براہ کرم، موٴکل کے حقائق کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 32875

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1084=668-7/1432 آبات قرآنیہ میں اگر کچھ تغیر وتبدل نہ کیا ہو تو بغرض علاج اس کو پڑھ سکتے ہیں۔ بقیہ امور کا تعلق عملیات سے ہے، مجھے اس کے بارے میں زیادہ تحقیق نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند