• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 31167

    عنوان: میں نے وظائف کے بارے میں پڑھا ہے کہ 33/ مرتبہ یا ”بابطن “پڑھنے سے اللہ اور اس کے درمیان بہت زیادہ محبت پیدا ہوتی ہے۔

    سوال: (۱) میں نے وظائف کے بارے میں پڑھا ہے کہ 33/ مرتبہ یا ”بابطن “پڑھنے سے اللہ اور اس کے درمیان بہت زیادہ محبت پیدا ہوتی ہے۔ اگر میرے شوہر صحیح راستہ سے بہت دور ہوگئے ہوں اور کوئی کوشش نہ کررہے ہوں اورنہ وہ یہ وظائف پڑھنا چاہتے ہوں تو میں ان کو اس سے کیسے فائدہ پہنچا سکتی ہوں؟ اسے پڑھ کر اور پانی دم کرکے انہیں پینے کے لیے دوں /ان پر چھڑکوں؟اگر میں ان کی طرف سے یہ عمل کروں تو ان پر کوئی اثر ہوگا؟ (۲) ”یا موٴخر“‘ سومرتبہ پڑھنے سے کسی کو خلوص دل سے توبہ کرنے توفیق ملتی ہے۔ کیا میں ان کے لئے مذکورہ بالا طریقے پر ان کی خاطر یہ عمل کرسکتی ہوں؟ تاکہ وہ دوبارہ متقی ہوجائیں۔

    جواب نمبر: 31167

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 518=396-4/1432 آپ مذکورہ بالا طریقے پر اپنے شوہر کی خاطر عمل کرسکتی ہیں، اپنے شوہر کو راہِ راست پر لانے کے لیے اس سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ تہجد کی نماز کا اہتمام کریں اور اسی وقت اپنے شوہر کے لیے دعا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند