• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 30942

    عنوان: جب میں نماز میں ہوتاہوں یا تلاوت میں ہوتاہوں یا ذکر میں تب اتنے برے خیالات آتے ہیں کہ جن کا میں ذکر کرنا بھی میں گناہ کبیرہ سمجھتاہوں اور شاید ان خیالات کی وجہ سے اللہ نہ کرے میرا ایمان بھی کم نہ ہوجائے ، مہر بانی کرکے اس کا کوئی حل بتائیں اور میرے لیے خاص دعا کریں۔

    سوال: جب میں نماز میں ہوتاہوں یا تلاوت میں ہوتاہوں یا ذکر میں تب اتنے برے خیالات آتے ہیں کہ جن کا میں ذکر کرنا بھی میں گناہ کبیرہ سمجھتاہوں اور شاید ان خیالات کی وجہ سے اللہ نہ کرے میرا ایمان بھی کم نہ ہوجائے ، مہر بانی کرکے اس کا کوئی حل بتائیں اور میرے لیے خاص دعا کریں۔ اللہ مجھ کو ایمان کی حالت میں زندہ رکھیں اور ایمان پر خاتمہ فرمائیں اور تمام آزمائشوں سے محفوظ رکھیں۔

    جواب نمبر: 30942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 461-354-4/1432 برے خیالات کا ذہن میں آنا برا نہیں ہے البتہ اس کو ذہن میں جمالینا برا ہے، یہ خیالات شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں ایسی صورت میں آپ بائیں طرف تین مرتبہ تھتکار دیں اور اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ لیں، نیز اس کی طرف توجہ دینا ترک کردیں، حدیث شریف میں اس طرح کے برے خیالات کے دفعیہ کے لیے یہ عمل مذکور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند