• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 30906

    عنوان: میری بہن نے کچھ سال قبل اپنی مرضی سے شادی کی تھی. لڑکا ہمارے رشتے دار مے ہی تھا. مگر اسکی ماں اور باپ بلکل ہی اس رشتے کے خلاف تھے - کئی بار طلاق کرانے کی بھی کوشش کی اور ہم لوگوں کو بہت پریشان بھی کیا-

    سوال: میری بہن نے کچھ سال قبل اپنی مرضی سے شادی کی تھی. لڑکا ہمارے رشتے دار مے ہی تھا. مگر اسکی ماں اور باپ بلکل ہی اس رشتے کے خلاف تھے - کئی بار طلاق کرانے کی بھی کوشش کی اور ہم لوگوں کو بہت پریشان بھی کیا- ان دونو کی ایک بیٹی بھی ہے- جسے بھی دیکھنا بہن کے سسرال والے پسند نہیں کرتے. یہ سب تو چل ہی رہا تھا مگر آخری سال میری بہن کی ناموجودگی میں اسکے گھر گئی اور پتا نہیں کیا کیا کی اب دونو شوہر بیوی مے بن نہیں رہی ہے بہت پرابلم ہے - میری بہن نے خودکشی کی بھی کوشش کی- اسکی ساس بہت ہی خراب عورت ہے وہ آخری دم تک ان دونو کو الگ کرنے کی کوشش کرے گی اور اس کے لئے کوئی بھی حد تک جا سکتی ہے. میری آپ سے درخواست ہے کی کوئی دوا یا وظیف بتاییں جس سے حفاظت کی جا سکے اور میری بہن کا گھر خوشحال رہے

    جواب نمبر: 30906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 462=355-4/1432 آپ یہ آیت ﴿وَاَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَحَبَّةً مِّنِّیْ﴾ ۷۸۶ مرتبہ خود پڑھ کر یا کسی عالم سے پڑھواکر چینی پر دم کرکے دونوں (میاں بیوی) کو کھلائیں ان شاء اللہ دونوں کے درمیان محبت پیدا ہوجائے گی، نیز آپ اپنی بہن سے کہہ دیں کہ وہ روزانہ ﴿حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ﴾ پانچ سو مرتبہ پڑھ لیا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند