• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 29232

    عنوان: میں 26/ سالہ کنوارا ہوں۔ میرے والدین میرے لیے دلہن تلاش کررہے ہیں۔ گذشتہ دس سالوں سے اپنی غلطیوں کی وجہ سے مسلسل مذی نکلتی ہے جب بھی میں کچھ غلط سوچتاہوں اور کبھی کبھار منی نکلتی ہے۔ میں ہر وقت توبہ کرتاہوں، لیکن اب بھی وہی گنا ہوجاتاہے۔ اب میں بہت پریشان ہوں کہ اس سے میری مرادنگی پر اثر پڑے گا۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ اس صورت حال میں نکاح کی بات آگے بڑھاؤں یا اس سے روک جاؤں؟میں چونکہ بہت تذبذب میں ہوں اور جانکاری کی کمی بھی ہے۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ جنسی کمزوری کسے کہا جاتاہے؟کیا یہ مذکورہ بالا صورت ہے ؟یا یہ کہ کسی کے عضو خاص میں مباشرت کے وقت انتشار نہیں ہوتاہے؟

    سوال: میں 26/ سالہ کنوارا ہوں۔ میرے والدین میرے لیے دلہن تلاش کررہے ہیں۔ گذشتہ دس سالوں سے اپنی غلطیوں کی وجہ سے مسلسل مذی نکلتی ہے جب بھی میں کچھ غلط سوچتاہوں اور کبھی کبھار منی نکلتی ہے۔ میں ہر وقت توبہ کرتاہوں، لیکن اب بھی وہی گنا ہوجاتاہے۔ اب میں بہت پریشان ہوں کہ اس سے میری مرادنگی پر اثر پڑے گا۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ اس صورت حال میں نکاح کی بات آگے بڑھاؤں یا اس سے روک جاؤں؟میں چونکہ بہت تذبذب میں ہوں اور جانکاری کی کمی بھی ہے۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ جنسی کمزوری کسے کہا جاتاہے؟کیا یہ مذکورہ بالا صورت ہے ؟یا یہ کہ کسی کے عضو خاص میں مباشرت کے وقت انتشار نہیں ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 29232

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 242=143-2/1432

    کسی تجربہ کار پرانے حکیم کو اپنی کیفیت بتلاکر مشورہ کرلیں، ان شاء اللہ علاج سے کمزوری دور ہوجائے گی، گھبرانے کی بات نہیں، باقی گناہوں اور برے خیالات سے اجتناب کریں، درود شریف کثرت سے پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند