• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 28302

    عنوان: (۱) ہمارے نبی کے نام کے ساتھ” علیہ السلام“ لگاسکتے ہیں یا نہیں؟
    (۲) اور نبی کے نام ساتھ صرف آخر میں’ ص “لکھنا کیساہے؟

    سوال: (۱) ہمارے نبی کے نام کے ساتھ” علیہ السلام“ لگاسکتے ہیں یا نہیں؟
    (۲) اور نبی کے نام ساتھ صرف آخر میں’ ص “لکھنا کیساہے؟

    جواب نمبر: 28302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 26=45-1/1432

    (۱) لگاسکتے ہیں، زیادہ بہتر علیہ الصلاة والسلام کہنا یا لکھنا ہے۔ قال الحموي وجمع بینہما خروجا من خلاف من کرہ إفراد أحدہا عن الآخر وإن کان عندنا لا یکرہ․ (شامي: ۱/۱۰)
    (۲) خلاف ادب ہے، اگر زبان سے صلی اللہ علیہ وسلم کہہ لیا ہو تو بوقت ضرورت گنجائش ہے، لیکن حرف ”ص“ کا لکھنا صلی اللہ علیہ وسلم کے قائممقام نہیں ہے بلکہ یہ علامت ہوسکتی ہے، تاکہ پڑھنے والا پورا درود صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ لے۔ کیوں کہ ایک مجلس کی گفتگو یا ایک مجلس کی تحریر میں ایک مرتبہ پورا درود کہنا یا لکھنا واجب ہے، ایک سے زائد مرتبہ نام مبارک کہنے یا لکھنے کی صورت میں زائد مرتبہ لکھنا یا کہنا مستحب ہے اور ثواب وفضیلت بھی بے انتہا ہے، مگر حرج کی صورت میں ترک کرنے کی گنجائش ہے جب کہ ایک مرتبہ کہہ لیا یا لکھ دیا ہو۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند