• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 25505

    عنوان: میں اکیس سالہ لڑکی ہوں، میرا وزن 60/ کلو ہے، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے لیے بہت سے رشتے آتے ہیں پر میرے تھوڑے موٹاپے ہونے کی وجہ سے کچھ منع کردیتے ہیں۔ میری گذارش ہے کہ مجھے کوئی ایسی آیت بتائیں جس کے پڑھنے سے میرا وزن گھٹ جائے، براہ کرم، میرا مسئلہ حل کردیں۔ 

    سوال: میں اکیس سالہ لڑکی ہوں، میرا وزن 60/ کلو ہے، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے لیے بہت سے رشتے آتے ہیں پر میرے تھوڑے موٹاپے ہونے کی وجہ سے کچھ منع کردیتے ہیں۔ میری گذارش ہے کہ مجھے کوئی ایسی آیت بتائیں جس کے پڑھنے سے میرا وزن گھٹ جائے، براہ کرم، میرا مسئلہ حل کردیں۔ 

    جواب نمبر: 25505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1454=1454-10/1431

    کسی اچھے حکیم یا ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں اور جو نسخہ وہ تجویز کریں، اس کے مطابق عمل کریں، روزانہ گھر میں کچھ ورزش بھی کرلیا کریں، اور یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ کا وظیفہ روزانہ سونے سے پہلے گیارہ سو گیارہ مرتبہ، اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھا کریں ان شاء اللہ مناسب رشتہ ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند