• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 24946

    عنوان: براہ کرم، شب برأ ت کے فضائل، عبادت کے طریقے اور وظائف کے بارے میں بتائیں۔

    سوال: براہ کرم، شب برأ ت کے فضائل، عبادت کے طریقے اور وظائف کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 24946

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1762=1290-9/1431

    تفسیر درمنثور (سورة الدخان کی تفسیر) میں نیز کتب حدیث اور شروح حدیث فقہ وفتاویٰ میں فضائل وارد ہوئے ہیں ”شب براء ت کی فضیلت ایک تحقیقی جائزہ“ چھوٹی سی کتاب ہے اس میں مدلل بحث ہے، اسی طرح حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی کتاب ”شب براء ت“ ہے اس میں عمدہ بحث ہے، حاصل یہ کہ اس رات میں نصوص کثیرہ سے عبادت میں مشغول رہنا مستحب ہونا ثابت ہوتا ہے۔ نوافل، قرآنِ کریم کی تلاوت درود شریف تسبیح ذکر وغیرہ جو چاہے کرے تاہم یہ امر بھی قابل لحاظ ہے کہ اپنے اپنے گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا جائے یہ مستحب ہے، اور جو امور اپنی طرف سے لوگوں نے رائج کرلیے ہیں، ان سے احتراز کی ضرورت ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند