• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 24678

    عنوان: ہماری پریشانی یہ ہے کہ میں امتحان میں اپنی جانب سے محنت کرنے کے باوجود میں فیل ہورہا ہوں، آپ سے گذراش ہے کہ کوئی دعا بتائیں جس کے ذریعہ مدد حاصل کی جاسکے؟اللہ آپ کو جزائے خیردے ۔ میرے ساتھ روزگار کی بھی پریشانی ہے۔

    سوال: ہماری پریشانی یہ ہے کہ میں امتحان میں اپنی جانب سے محنت کرنے کے باوجود میں فیل ہورہا ہوں، آپ سے گذراش ہے کہ کوئی دعا بتائیں جس کے ذریعہ مدد حاصل کی جاسکے؟اللہ آپ کو جزائے خیردے ۔ میرے ساتھ روزگار کی بھی پریشانی ہے۔

    جواب نمبر: 24678

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1559=1213-9/1431

    امتحان میں بیٹھنے سے پہلے یَا عَزِیْزُ بارہ ہزار (12000) مرتبہ پڑھ کر بیٹھیں ان شاء اللہ آپ کامیاب ہوں گے، خواہ ایک دن میں پڑھیں یا کئی روز میں پڑھیں۔ اور کثرت سے بلا تعداد اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پڑھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند