• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 23407

    عنوان: حال ہی میں اللہ تعالی نے ہمیں ایک اولاد عطا کی ہے، ( براہ کرم، اس کے ایمان اور اس کی صحت کے لیے دعا کریں) ، میں اس کا نام ’ عبد الصمد بن علی‘ رکھنا چاہتاہوں، کیا یہ نام درست ہے؟ دوسری بات یہ ہے کہ بچہ ماں کا دودھ نہیں پی رہا ہے، براہ کرم، کوئی دعا بتائیں تاکہ وہ ماں کا دودھ پینے لگے۔

    سوال: حال ہی میں اللہ تعالی نے ہمیں ایک اولاد عطا کی ہے، ( براہ کرم، اس کے ایمان اور اس کی صحت کے لیے دعا کریں) ، میں اس کا نام ’ عبد الصمد بن علی‘ رکھنا چاہتاہوں، کیا یہ نام درست ہے؟ دوسری بات یہ ہے کہ بچہ ماں کا دودھ نہیں پی رہا ہے، براہ کرم، کوئی دعا بتائیں تاکہ وہ ماں کا دودھ پینے لگے۔

    جواب نمبر: 23407

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1023=1023-7/1431

    ”عبدالصمد“ نام بچے کا بہت عمدہ نام ہے، اللہ تعالیٰ اس کو صحت یاب رکھے، نظر بد سے حفاظت فرمائے، دین کا داعی وخادم بنائے اور ایمان واسلام پر خاتمہ نصیب کرے (آمین) اور یہ آیت کریمہ:وَاِنَّ لَکُمْ فِیْ الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً نُسْقِیْکُمْ مِمَّا فِیْ بُطُوْنِہِ مِنْ بَیْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِلشَّارِبِیْن سات مرتبہ اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر بچے پر دم کردیا کریں، یا پانی پر دم کرکے صبح وشام بچے کو پلایا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند