• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 22955

    عنوان: میں طبی نسخہ کاکام کرتاہوں جس میں بہت ٹائپینگ کا کام ہے جس سے ہاتھوں کی انگلیوں اور ہاتھ میں بہت درد ہوگیاہے۔ کچھ دن پہلے میں ایکسیڈینٹ ہوگیا تھا، کندھے میں بہت تکلیف رہتی ہے اور گھٹنے میں بھی۔ میرے لیے دعا کریں اورذکر بتائیں جسے میں کروں اور یہ تکلیف دور ہو۔ کوئی وظیفہ بتائیں جسے میں پڑھ کر دم کرلوں ٹائپینگکے وقت اور میری ٹائیپنگ اور تیز ہوجائے اس کے لئے کوئی عمل بتائیں۔ 

    سوال: میں طبی نسخہ کاکام کرتاہوں جس میں بہت ٹائپینگ کا کام ہے جس سے ہاتھوں کی انگلیوں اور ہاتھ میں بہت درد ہوگیاہے۔ کچھ دن پہلے میں ایکسیڈینٹ ہوگیا تھا، کندھے میں بہت تکلیف رہتی ہے اور گھٹنے میں بھی۔ میرے لیے دعا کریں اورذکر بتائیں جسے میں کروں اور یہ تکلیف دور ہو۔ کوئی وظیفہ بتائیں جسے میں پڑھ کر دم کرلوں ٹائپینگکے وقت اور میری ٹائیپنگ اور تیز ہوجائے اس کے لئے کوئی عمل بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 22955

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1022=1022-7/1431

    درد وتکلیف دور کرنے کے لیے کسی اچھے ماہر ڈاکٹر یا حکیم سے علاج کرائیں، اور جو نسخہ وہ تجویز کریں اس کے مطابق عمل کریں، اللہ تعالیٰ آپ کو درد کی تکلیف سے نجات عطا کرے، یہ آیت کریمہ، وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنَاہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا اَرْسَلْنَاکَ اِلاَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا بسم اللہ سمیت تین دفعہ پڑھ کر دم کریں اور کسی تیل وغیرہ پر پڑھ کر مالش کریں، اور درود شریف کی کثرت رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند