• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 20924

    عنوان:

    میرے شوہر میر ی چھوٹی بہن سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری شادی کو دوسال ہوگئے ۔ براہ کرم، وظیفہ بتائیں جس سے مجھے اس پریشانی سے نجات مل جائے۔ وہ مجھے بھی اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں اور اوراسے بھی ، وہ کہتے ہیں میں دونوں سے پیار کرتاہوں جبکہ پہلے ایسا نہیں تھا۔(۲) میرے اوپر کسی نے کالا جادو کر دیا ہے، کہتے ہیں کہ تمہارے اوپر ہمزاد ہے، براہ کرم، ایسی دعا بتائیں کہ مجھے اس سے چھٹکارا مل جائے۔ (۳) میری کوئی اولاد نہیں ہے۔ ایک بار ڈیڑھ سال پہلے ڈیلیوری کے وقت بچہ مر گیا تھا اور دوسرا چار مہینے پہلے سقوط ہوگیا ، اس کے لیے بھی کوئی وظیفہ بتائیں۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20924

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 529=456-4/1431

    (۱) دو سگی بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرنا اسلام میں حرام ہے۔ قرآن پا ک میں ہے: وَاَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ۔

    (۲) اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّہَامَّةٍ وَّمِنْ شَرِّ کُلِّ عَیْنٍ لاَّمَّةٍ۔ پڑھتی رہا کریں۔

    (۳) رَبِّ لاّ تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ، کثرت سے پڑھتے رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند