• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 18762

    عنوان:

    بچہ غصہ اور ضد بہت زیادہ کرتا ہے۔

    سوال:

    میں نے اپنی بیٹی کا نام جویریہ رکھا ہے او رساتھ میں اپنا نام بھی لگایا ہے یعنی جویریہ ندیم، بچی ماشاء اللہ تین سال کی ہے اس کی طبیعت میں بے تحاشہ غصہ اور ضد ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ یہ اس نام کی وجہ سے ہے۔ کیا واقعی اسی طرح ہے جب کہ یہ نام میں نے جامع مسجد سے تجویز کروایا تھا۔ آپ کے جواب کا منتظر

    جواب نمبر: 18762

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 72=72-1/1431

     

    حضرت جویریہ امہات الموٴمنین میں سے ہیں۔ ماشاء اللہ آپ نے بہت عمدہ نام رکھا ہے۔ بچوں کو جب زیادہ دُلار پیار کیا جاتا ہے تو ان میں ضد اور غصہ زیادہ آجاتا ہے۔ یہ غصہ اس نام کی وجہ سے سمجھنا بالکل غلط ہے۔ اس وہم کو ذہن سے نکال دیں۔بچوں میں غصہ اور ضد عام طور پر ہوتی ہی ہے۔ آپ تین بار درود شریف اور تین بار وَوَجَدَکَ ضَالاًّ فَہَدَی پڑھ کر پانی پر دم کرکے اسے پلادیا کریں۔ ان شاء اللہ غصہ اور ضد کم ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند