متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 177723
جواب نمبر: 17772301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 792-564/SN=08/1441
”وسیلہ“ سے دعا کرنا ضروری نہیں ہے اور نہ ہی قبولیت کے لئے وسیلہ اختیار کرنا شرط ہے؛ البتہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا مانگنے کی صورت میں قبولیتِ دعا کی امید بڑھ جاتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اعمال قرآن اردو صفحہ 145مصنفہ مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ مطبوعہ جسیم بک ڈپو اردو بازار جامع مسجد دہلی، اور بہت سارے دیگرکتب خانوں سے شائع ہوئی ہے اس میں مذکور ہے کہ اگر کسی عورت کو ماہواری کا خون بہت زیادہ آئے تو سورہ آل عمران کی آیت نمبر ۱۴۴-یعنی(و ما محمد الا رسول قد خلت ․․․․․․․الخ)کاغذ کے تین الگ الگ ٹکڑوں پر لکھی جائے گی، اورایک ٹکڑا عورت کے دائیں اورایک بائیں پیر پر باندھا جائے گا اور ایک ناف کے نیچے لٹکایاجائے گا۔(۱)میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیااس طرح سے قرآنی آیات کا استعمال کرنا درست ہے؟ (۲)مجھے قرآن کی آیت یا کسی حدیث کا حوالہ عنایت فرماویں جہاں سے مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ نے اس کو لیا ہے۔ مجھے مستندحوالہ بتائیں۔
4640 مناظربعد
سلام کے عرض ہے کہ میرا روزگار نہیں چل رہا ہے بہت پریشان ہوں۔ کچھ سمجھ میں نہیں
آتا کیا کروں۔ پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتا ہوں پھر بھی کام گزارے لائق نہیں۔ آپ سے
پہلے بھی رائے لی تھی، سورہ قریش کا عمل بتایا تھا پڑھامگر مسئلہ جو ں کا توں ہے۔
کوئی کارگر و مجرب عمل بتائیں جس کو پڑھنے کے بعدفوراً اثر ظاہر ہو۔ عین نوازش
ہوگی۔
میں او رمیرے لڑکے بہت زیادہ پریشانیوں سے گزر رہے ہیں، دنیاوی، جسمانی، روحانی، مالی، اور بہت ساری بیماری مجھ کو ہیں۔ مجھ کو وضو بنانے میں آدھا گھنٹہ لگتا ہے ، میں بہت زیادہ چل نہیں سکتی ہوں، مجھ کو جوڑوں میں بہت سخت سوزش ہوتی ہے، بہت ساری بیماریاں ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ میں نے اتنی ساری اور اتنی شدید بیماریاں ایک شخص میں نہیں دیکھی ہیں۔ میرے لڑکے نماز و دعانہیں کرتے، ایسا بہت دنوں سے ہورہا ہے، ہوا ہے ، بہت سارے وظیفے پڑھ ڈالے لیکن پھر بھی پریشان ہوں۔ آپ سے دو درخواستیں ہیں: (الف) للہ کچھ مختصر وظائف بتائیں لیکن بہت قوی التاثیر ہو ضرورت پوری ہونے میں، میں طویل وظیفہ پڑھنے سے معذور ہوں۔ (ب) للہ مجھ کو اپنی تمام نمازوں کی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ دعافرمائیں کہ اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے،بہت مشکل آچکی، بہت دن ہوچکے، اتنی جانیں جاچکیں اور اتنے نقصانات ہوگئے، وغیرہ۔ میرا ایک بیٹا پچاس سال کا ہے، دوسرا چالیس اور تیسرا تیس سال کا غیر شادی شدہ۔
2805 مناظر