• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 177308

    عنوان: پیشاب سے متعلق بیماری كے لیے دعا

    سوال: میری امی کو پیشاب کے روکنے کا مسئلہ درپیش ہے، اس وجہ سے کمر سے پیر تک سن جاتاہے ، پیشاب ہونے کے بعد پھر دھیر دھیرے حالت ٹھیک ہوجاتی ہے، ڈاکٹر سے صلاح بھی لی اور دوائی بھی کھارہی ہیں ، لیکن کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں اور دعا بھی کریں۔

    جواب نمبر: 177308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 639-475/B=07/1441

    ہم آپ کی والدہ محترمہ کے لئے دل سے دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انھیں مرض سے عافیت عطا فرمائے۔ آپ ان سے فرمادیں کہ یہ دُعا روزانہ صبح و شام سات سات مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ أَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ ، رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ أنْ یَّشْفِیَنِيْ اگر نہ پڑھ سکیں تو یَا سَلَامُ یَا سَلَامُ پڑھتی رہیں۔ جس وقت چاہیں اور جتنی تعداد میں چاہیں پڑھیں۔

    نوٹ:۔ ایک یونانی دوا ”معجون کُندُر “ آتی ہے اگر وہ مل جائے تو ۱۰-۱۰/ گرام صبح و شام پانی سے کھلائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند