• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 176247

    عنوان: بسم اللہ فی کنزاللہ كیا یہ دعا صحیح ہے؟

    سوال: تبلیغی حضرات جیب سے پیسے نکالتے ہیں تو بسم اللہ فی کنزاللہ اورجب رکھتے ہیں بسم اللہ من کنزاللہ پڑھتے ہیں ، یہ دعا شریعت میں ثابت ہے کہ نہیں؟اگراس جگہ کوئی مسنون دعا ہو تو بتا دیجیے ۔

    جواب نمبر: 176247

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 520-368/SN=06/1441

     (۱) سوال میں جن دو دعاوٴں کا ذکر کیا گیا ہے تلاش کے باوجود ہمیں یہ دعائیں نہیں مل سکیں۔

    (۲) جیب میں پیسہ رکھنے اور اس سے نکالتے وقت کی کوئی مسنون دعا ہمیں معلوم نہیں اور نہ تلاش کرنے پر کہیں ملی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند