• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 176066

    عنوان: رمضان میں تراویح یا وتر کے بعد اجتماعی دعا كا حكم

    سوال: محترم میرا سوال یہ ہے کہ رمضان میں تراویح کے بعد اجتماعی دعا ہوتی ہے پھر کچھ جگہوں میں وتر کے بعد متصلا اجتماعی دعا کی جاتی ہے دلیل یہ دیتے ہوئے کہ رمضان میں جب وتر اجتماعی پڑھا جاتا ہے تو اجتماعی دعا کرنا صحیح ہے جس طرح فرض نمازوں کے بعد کی جاتی ہے اور دوسری دلیل جو سب سے مضبوط دیتے ہیں وہ یہ ہیکہ فتویٰ محمودیہ جلد ہفتم باب الوتر والقنوت صفحہ ۱۶۹ میں سوال جواب اس طرح ہے کہ تراویح میں وتر کے بعد امام کا بلند آواز سے اجتماعی دعا کرنا سنت ہے یا نہیں؟ الجواب حامداومصلیا یہاں بھی آہستہ مستحب ہے اس لیے جناب والا سے بہت ہی مؤدبانہ درخواست ہے کہ خاص طور پر فتویٰ محمودیہ کا حوالہ کا تحقیقی جواب دیکر دل کو مطمئن کریں۔

    جواب نمبر: 176066

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 353-369/M=04/1441

    اجتماعیت کو لازم و ضروری نہ سمجھا جائے، رمضان میں وتر کے بعد، دعا کی جاسکتی ہے اور دعا میں سرّ (آہستہ) اَولیٰ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند