• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 175536

    عنوان: دعاء افطار آللھم صمت لک وتوکلت علی رزقک وآفطرت برحمتک یا ارحم الراحمین پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: اگر کوئی افطار کے وقت اللھم لک صمت و علی رزقک آفطرت کے جگہ آللھم صمت لک وتوکلت علی رزقک وآفطرت برحمتک یا ارحم الراحمین کہے تو کیا اس دعا پڑھنے سے بھی مستحب ادا ہوگا؟کیاعامل پر جار مجرور مقدم نہ کرنے سے معنی کوئی تبدیل ہوگا؟

    جواب نمبر: 175536

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:330-293/sd=6/1441

    آللہم ؛ مد کے ساتھ تو پڑھنا بالکل درست نہیں ہے اور اللھم ( مد کے بغیر ) اور اپنی طرف سے دوسرے جملوں کے اضافے اور ترکیب بدل کر دعا کرنا جس میں معنی کے اعتبار سے کوئی خرابی نہ ہو؛ فی نفسہ اس کی گنجائش ہے؛ لیکن افطار کے وقت دعا کے جو الفاظ حدیث میں آئے ہیں، وہ یہ ہیں:: اللَّھُمَّ لَکَ صُمْتُ، وَعَلَی رِزْقِکَ أَفْطَرْت(مشکاة المصابیح ،ص:۱۷۵) اس لیے مسنون الفاظ یہی ہیں ، انہیں الفاظ میں دعا پڑھنی چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند