• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 175369

    عنوان: ڈراؤنے خواب سے نجات كے لیے دعا

    سوال: میں کافی مدت سے اپنے خواب میں ایک بلی کو دیکھتی ہوں جو مجھے کاٹنے کی کوشش کرتی ہے اور میں اس سے خوفزدہ ھو جاتی ہوں۔ میں دس سال سے ایسے خواب دیکھ رہی ہوں، اسی عرصے میں میرے والد کا بھی انتقال ہو گیا ۔میری زندگی خوف اور تنہائی کا شکار ہے ۔براہ کرم، میرے دعا کریں۔

    جواب نمبر: 175369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 373-332/M=04/1441

    آپ کی زندگی خوف و دہشت سے دوچار ہے، خواب میں وہی منظر نظر آتا ہے، دعا کرتا ہوں اللہ تعالی آپ کو خوف و غم سے اور ہر قسم کی بیماری و شر سے حفاظت فرمائے اور خوشگوار زندگی نصیب کرے (آمین) ہرنماز کے بعد یہ دعا بطور خاص پڑھا کریں۔ اَللّٰہم إنّی أعُوذبک من الہم والحزن والجبن والبخل، رَبَّنَا آتنا فی الدنیا حسنةً وفی الآخرة حسنةً وقنا عذاب النار ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند