• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 175195

    عنوان: مصیبت سے نجات كے لیے دعا

    سوال: بندہ اپنے گاؤں کے مدرسہ میں تدریسی خدمات انجام دیتا ہے عام طور پر اختلافی حالات مدارس میں ہوتے ہی ہیں کچھ اختلافات یہاں بھی ہیں اسی وجہ سے میں ایک سازش کا شکار ہو گیا ہوا در اصل یہ کہ عیدالاضحی کے موقع پر مدرسہ کی طرف سے حصوں والی قربانی کا منجانب مدرسہ گاؤں سے 60کلو میٹر دور شہر باندا میں ہوتا ہے 11ذی الحجہ کو میں بھی قربانی کرانے کے سلسلہ میں باندا گیا قربانی کے بعد واپسی میں کچھ گوشت اپنی گاڑی میں رکھ لیا کچھ شری حضرات جن میں علما بھی شامل ہیں مذبح میں تھے انہوں نے پولیس سے رابطہ کر کے ہماری گاڑی پکڑا دی جب کہ گوشت بھینس کا تھا لیکن ان لوگوں نے پولیس کو خبر دی کہ گا? کا گوشت اس گاڑی میں جا رہا ہے تھانے میں ایک بہت بڑا مجمع جمع ہو گیا جس کی وجہ سے پولیس یہ مانتے ہو? بھی کہ یہ بھینس کا گوشت ہے ہمارے اوپر مقدمہ لکھا اورجیل بھیج دیااور گوشت کا ایک نمونہ متھرا جانچ کے لئے بھیجابہر حال 12دن میں ہم تینوں حضرات ضمانت پر رہا ہو? اب آج خبر ملی ہے کہ متھرا سے جورپورٹ آئی ہے اس میں بھی گا? کا گوشت لکھا ہے جس سے صبح سے بہت زیادہ پریشانی ہے کسی کام میں طبیعت نہیں لگ رہی ہے یہی فکر سوار ہے کہ آئندہ کیا ہو گا آپ حضرات سے درخواست ہے کہ مجھے میرے اور میرے ساتھیوں کی مقدمہ سے بری ہونے کے لئے خصوصی طور پر دعا فرمائیں اپنی خصوصی دعاؤں میں خاص طور پر یاد رکھیں اور کچھ وظیفہ بتائیں تا کہ میری مشکلات آسان ہوں اور بری ہونے کی صورت ہو۔ امید کرتا ہوں جواب جلد ملے گا۔

    جواب نمبر: 175195

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 427-58T/B=05/1441

    ہم آپ کے لئے اور آپ کے ساتھیوں کے لئے دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی اس مصیبت سے نجات عطا فرمائے۔ آپ لوگ کثرت سے إیَّاکَ نَعْبُدُ وَإیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کا وِرد رکھیں، اور روزانہ 500 مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إلَّا بِاللّہِ الْعَلِيِّ الْعَظِیْمِ پڑھ کر دعا کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند