• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 174968

    عنوان: مشكلات دور كرنے كا طریقہ

    سوال: میری زندگی میں ہر وقت مشکلات اور اہم کاموں کے پورا ہونے میں رکاوٹیں رہتی ہیں، اس لیے میں سخت پریشان ہوں ۔براہ کرم، مہربانی میرے لیے وظیفہ بتا دیں۔

    جواب نمبر: 174968

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:249-158/SD=3/1441

    آپ زندگی میں تقوی اختیار کریں، صبح و شام کی مسنون دعاوٴں کا اہتمام کریں، فرائض اور واجبات کو پورا کریں اور ہر طرح کے گناہوں سے بچیں اور اہم معاملات میں دیندار ، معاملہ فہم افراد سے مشورہ کرلیا کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند