• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 172977

    عنوان: خصوصی دعا كی درخواست

    سوال: میرے دادی جان کی طبیعت بہت نازک ہے ان کی مکمل مکمل صحتیابی کے لئے اور درازی عمر کے لئے اپنی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے دادا جان نانا جان نانی جان اور سبھی مرحوم رشتہ داروں کی مغفرت کے لئے والد محترم نیز ساس سسر کی تمام بیماریوں سے نجات و صحتیابی و مشکلات و پریشانیوں سے نجات کے لئے اور سکون او آسودگی کے لئے ان کی درازی عمر کے لئے بہنوں بھائیوں سالی سالوں رشتہ داروں دوستوں کی صحتیابی وتمام جملہ پریشانیوں سے نجات کے لئے اور سکون او آسودگی کے لئے شریک حیات و اولاد ساتھ ہی میری خود کی صحتیابی نیز مشکلات میں آسانی کے لئے اور سکون او آسودگی کے لئے سبھی جملہ احباب کی مکمل مکمل عبادتوں کی پابندی کے لئے اولاد کا فرمانبردار ہونے کے لئے اپنے جلد از جلد تبادلہ کے لئے بے انتہا مقروض ہوں. قرضوں سے نجات کے لئے احباب کے پاس جو رکا ہوا پیسہ ہے اس کی جلد واپسی کے لئے جگہ کے سودے کے لئے بہنوں کو جو حبہ کی تقسیم ہوگی اس میں جلد از جلد ادائیگی و آسانی کے لئے اطراف و نوکری میں پوشیدہ حاسدوں سے حفاظت کے لئے میرے نیز سبھی جملہ احباب کا ایمان پر قائم رہنے اور سبھی کے خاتمہ بالخیر کے لئے امت کی حفاظت عافیت و صحتیابی کے لئے بدعتوں برائیوں و خرافات سے بچنے کے لئے ملک میں موجودہ حالات کے پیش نظر امت کی حفاظت کے لئے خصوصی خصوصی دعاوں کی درخواست کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کی طرح حج کے ایام میں ہمیں اپنی تمام کی تمام چھوٹی بڑی خاص و عام دعاوں میں ہمیشہ یاد رکھیں. اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین

    جواب نمبر: 172977

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1444-1188/H=01/1441

    دنیا و آخرت میں اللہ پاک آپ کو تمام متعلقین کو ہم سب کو جمیع مقاصد حسنہ میں کامیابی عطاء فرمائے، شرور و فتن سے آفت و بلیات سے محفوظ رکھے، سعادت دارین سے نوازے، مکارہ سے حفاظت فرمائے۔ آمین

    احقر بھی آپ جیسے محسنین و مخلصین کی مستجاب دعاوٴں کا سخت محتاج ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند