متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 172506
جواب نمبر: 172506
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1058-977/sd=1/1441
(۱) آپ دوست کو بتادیں کہ صبح و شام یہ آیت سات مرتبہ پڑھ لیا کریں: حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُو عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَرَبُّ الْعَرْشِ العظیم ( التوبة ) ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص صبح شام یہ کلمات سات مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر کام کو آسان فرمادیتے ہیں؛ یعنی دنیا وآخرت کے تمام اہم کاموں کی کفایت فرماتے ہیں ۔ (ابوداوٴ د )
(۲) دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو، آپ کے خاندان اور جملہ عزیز و اقارب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ہر طرح کے شرور و فتن سے حفاظت فرمائے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے، آمین ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند