• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 171255

    عنوان: کسی بابرکت موقع پر کوئی دعا خاص کرنا؟

    سوال: کسی مخصوص بابرکت وقت کیلئے اگر حدیث میں کوئی خاص دعا وارد نہیں تو اپنی طرف سے کسی دعا کو خاص قرار دینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 171255

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1161-989/L=10/1440

     اپنی حاجت کے مطابق کسی بھی قسم کی دعا کرنا درست ہے ؛البتہ اگر کسی بابرکت موقع پر کوئی خاص دعا مذکور نہیں ہے تو اپنی طرف سے کسی دعا کو خاص کرلینا اور اس کو ضروری سمجھنا درست نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند