متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 171228
جواب نمبر: 17122801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:901-760/N=11/1440
اگر کسی نے گناہ کو برا اور ناپسند سمجھ کراس سے توبہ کی تو توبہ میں آئندہ وہ گناہ نہ کرنے کا بھی ارادہ ہوگا اگرچہ اُس کا واضح استحضار نہ ہوا ہو ، پس ایسی توبہ قبول ہوگی، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اور اگر دل میں وہ گناہ دوبارہ کرنے کا ارادہ ہے تو یہ توبہ شرعاً توبہ ہی نہیں، پس قابل قبول کیسے ہوگی؟۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا
فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ : (۱)بچوں کو نظرکی خاطر ہاتھ
او رپیر میں کالے منکے پہنانا اور گلے میں تعویذ پہنانا؟(۲)نظر کے کالے ٹیکے کنپٹی،
ہتھیلیوں، سینے، گالوں، پیٹھ، تلوؤں پر لگانا۔ (۳)ماں کے پلو، ماں کے بال،
جھاڑو، بھیلاویں، مرچیوں اور مرغی وغیرہ سے نظر اتارنا۔ مندرجہ بالا چیزوں کی شرعی
حیثیت کیا ہے؟ دلائل کے ساتھ بالتفصیل جواب عنایت فرماکر ممنون و مشکور ہونے کا
موقع عطا فرمائیں۔ (۴)اسلام
میں نظر کی حقیقت کیا ہے؟ اور اس کے علاج کا مسنون طریقہ کیا ہے؟
میراایک رشتہ دار ہے جس کو چار سال پہلے ٹائفائڈ بخار ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ بہت کمزور ہوگیا تھا۔ اب بھی اسے کبھی کبھی بخار ہوجاتا ہے، اور صحت بہت کمزور ہوتی جاتی ہے۔ اورساتھ ساتھ ہاتھ پاؤں میں درد بھی ہوتا ہے۔ مہربانی کرکے قرآن کی کوئی سورت بتادیں۔ جس سے اس کا یہ دائمی بخار ختم ہوجائے۔
12755 مناظرکسی کا واسطہ دے کر اللہ سے دعا کرنا کیسا ہے؟
میری
ایک دوست ہے جو انڈین ہے اور برطانیہ میں رہتی ہے اور وہ ایک لڑکے سے شادی کرنا
چاہتی ہے جو پاکستانی ہے اس نے اپنے ماں باپ کو بتایا اور انھوں نے ایک مولوی سے
استخارہ کروایا تو وہ اتنااچھا نہیںآ یا اور دوسرے مولوی سے کروایا تو اچھا ہے۔ اب
وہ بہت بری الجھن میں ہے ۔اس نے اپنی مقامی مسجد میں ایک امام سے پوچھا اور اس
امام نے کہا کہ اگر آپ دونوں کے گھروالے سب راضی ہوں تو صدقہ دے کر اللہ کے بھروسے
چھوڑ کر شادی کرسکتے ہیں۔ وہ دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں او ران کا رشتہ
کافی گہرا ہوچکا ہے۔ آپ برائے کرم ہماری مدد کریں۔
ہم بھائی بہن ہیں ، والدین بھی باحیات ہیں۔ میرے بھائی کی شادی ہوئی، ان کی بیوی ان کے گھر والے لیمن پر عقائد رکھتے ہیں یعنی عملیات کرتے ہیں۔ ہمارے گھر میں بھی کئی باران کے روم میں لیمن، ہلدی، تیل وغیرہ نکلے ہیں۔ والدین اور رشتہ دار ان پر شک کرتے ہیں، کیا اس طرح شک کرنا صحیح ہے؟ اب میری باجی کی شادی نہیں ہورہی ہے، کئی پیام جڑے ، لیکن آخر وقت میں ٹوٹ گئے تو سب کو شک ہے وہ لوگ کچھ عملیات کرتے ہوں گے، کیوں کہ ہمارے فوٹو ان لوگوں کے پاس سے نکلے۔ اب سب پریشان ہیں۔ میرے بھائی لوگوں کی ملازمت ختم ہوگئی ہے۔ ہماری پریشانی کا کچھ حل بتائیں ۔ہم کو اللہ کی ذات پر یقین ہے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی جادو کیا گیاتھا۔ اللہ ہم سب کی مدد کرے۔ آپ ہم کو، باجی اور بھائیوں کو کوئی وظیفہ یا عمل بتائیں۔
3378 مناظر