• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 168264

    عنوان: غیر مسلم کے لئے دعائے خیر کرنا

    سوال: ہمارا معاشرہ غیر مسلم لوگوں سے کسی نہ کسی دنیاوی اغراض سے ملا ہوا ہے جس کے وجہ سے ہمارا اپنے ہم وطن بھاؤں سے اچھا تعلق ہے تو کیا ایسے غیر مسلم کے لئے ہم دعائیں خیر کر سکتے ہیں یا نہیں؟اس کی دنیاوی ترقی کے لئے ؟

    جواب نمبر: 168264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 459-384/D=05/1440

    ان کے لئے خصوصی دعا تو ایمان اور ہدایت کی کی جائے اور امن و امان اور عافیت و سلامتی کی دعا مجموعی طور پر کی جائے جس میں انسانیت اور اہل ملک کے سبھی افراد داخل ہوں گے نیکوں اور کمزوروں کے طفیل اللہ تعالی سب پر رحم و کرم فرمائیں اس کی درخواست کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند