متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 167255
جواب نمبر: 167255
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 511-385/B=04/1440
کالے جادو کی کاٹ تو عامل ہی کرسکتے ہیں۔ آپ کسی نیک اللہ والے کو پکڑیں جو عامل بھی ہوں وہ صحیح کاٹ کرسکیں گے۔ ویسے ہر فرض نماز کے بعد ۱۰۰/ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیا کریں۔ اور ۴۰/ روز تک یہ عمل کریں۔ اور سورة بقرہ کسی نیک آدمی سے پڑھواکر ایک بوتل پانی میں دَم کرائیں اور اسے ایک گھونٹ روزانہ پیتے رہیں اور سات روز تک اپنے گھر کے چاروں کونے میں اندر کے حصہ میں چھڑک دیا کریں، مغرب کی اذان کے وقت۔ یہ عمل کریے شاید اللہ تعالی آپ کو اس سے نجات عطا فرما دے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند