• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 16641

    عنوان:

    برائے کرم مجھ کو روزانہ پڑھنے کے لیے سب سے چھوٹا اور مستند درود شریف بتائیں؟ (۲)کاروبارکی ترقی اور اچھا چلنے کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں؟

    سوال:

    برائے کرم مجھ کو روزانہ پڑھنے کے لیے سب سے چھوٹا اور مستند درود شریف بتائیں؟ (۲)کاروبارکی ترقی اور اچھا چلنے کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں؟

    جواب نمبر: 16641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1645=1321-10/1430

     

    آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ کثرت سے پڑھتے رہا کریں۔

    (۲) کاروبار کی ترقی کے لیے بعد نماز عشاء اول وآخر تین تین بار درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا مُغْنِیْ پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند