• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165575

    عنوان: ایسی كوئی دعا بتائیں جس سے قرض كی ادائیگی آسانی سے ہوجائے

    سوال: جیسے دن گذرتے جارہے ہیں رزق میں تنگی آتی جارہی ہے ، اللہ کے کرم سے پہلے میرے والد کی حالت بہت اچھی تھی، خوب صدقہ خیرات کیا کرتے تھے، ہم پانچ بہن ہیں، چار کی شادی ہوچکی ہے، میری چھوٹی بہن باقی ہے، میری شادی ہوئے ابھی ایک سال سے کچھ زیادہ ہوا ہے، میری رخصتی باقی ہے، جہیز بھی دینا ہوگا، اور کام بند ہوگیاہے، لیکن پھر بھی الحمد للہ کھانے خرچ کا انتظام ہوجاتاہے، مگر جہیز دیناہے اور قرض بہت ہے اس کو چکانا ہے ، دعا فرمائیں اور کوئی دعا بتادیجئے جس سے حالت سدھر جائے۔

    جواب نمبر: 165575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 133-88/B=2/1440

    آپ کثرت سے یہ دعا پڑھتی رہیں اَللّٰہُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند