• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 164713

    عنوان: ملازمت ختم ہونے کا ڈر دل سے نكلنے اور ملازمت محفوظ رہنے كے لیے كیا كریں؟

    سوال: میں قطر کی ایک کمپنی میں پچھلے دو سال سے ملازمت کر رہا ہوں۔ ملک اور کمپنی کی خستہ حالت کو دیکھ کر مجھے ہمیشہ ملازمت ختم ہونے کا ڈر لگا رہتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں ایسا کیا کروں جس سے میرے دل سے یہ ڈر نکل جائے اور میری ملازمت بھی محفوظ رہے؟ میں ایسا کیا کروں جس سے کمپنی کے ہر آدمی کا دل جیتنے میں کامیاب ہو جاوٴں؟ براہ کرم، کوئی دعاء بتائیں۔

    جواب نمبر: 164713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1369-1249/M=12/1439

    اللہ تعالیٰ رازق حقیقی ہیں وہ ہر حال میں رزق دینے پر قادر ہیں، ہمیں اس بات کا مکمل یقین ہونا چاہئے، پنج وقتہ نمازوں کی پابندی رکھیں، ہر نماز کے بعد آیة الکرسی پڑھ لیا کریں، اور حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وِرد رکھیں، اور دل جیتنے کے لئے حقوق الناس کا خیال رکھیں، کسی کی حق تلفی نہ کریں، کام میں شفافیت اور قول و گفتار میں لینت (نرم لہجہ) کو اختیار کریں اور ہر ایک کے ساتھ خوش خلقی سے پیش آئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند