• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 163954

    عنوان: بحالت ناپاکی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام یا درود شریف پڑھنا

    سوال: کیا ناپاکی کی حالت میں ہم پیارے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کا نام لے سکتے ہیں؟ یا درود شریف پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 163954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1359-1180/H=11/1439

    بحالت ناپاکی حضرت فخر عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی لینا اور درود شریف پڑھنا اگرچہ ممنوع نہیں ہے، پڑھ سکتے ہیں تاہم جلد از جلد پاکی حاصل کرکے درودِ پاک کا اہتمام کریں، اِس کا مستحسن اور عمدہ ہونا ظاہر ،ہے ادب و احترام کا تقاضہ بھی یہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند