• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 161504

    عنوان: حصول اولاد کے لیے دعا

    سوال: شادی کو دس سال ہو چکے اور ابھی کوئی اولاد نہیں ہے ۔علاج معالجے میں بھی کمی نہیں ہے ۔لوگ بہت سے شرکیہ افعال بتاتے ہیں لیکن ہم نہیں کرتے ۔ہم چاہتے ہیں کہ آپ قرآن اور سنت کی روشنی میں کوئی وظیفہ بتائیں۔اور ذرا اس سورہ فاتحہ کے عمل کی وضاحت کریں جو فجر کی سنتوں اور فرض کے مابین پڑھا جاتا ہے ۔

    جواب نمبر: 161504

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1066-934/H=8/1439

    ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِینَ إِمَامًا سات مرتبہ دعا اور اول وآخر سات سات دفعہ درود شریف پڑھ کر دعا کیا کریں۔

    (۲) اکتالیس مرتبہ سورہٴ فاتحہ اور اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ دفعہ پڑھنے کا اور اس کے بعد دعاء کا معمول بنالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند